مظفر گڑھ سیکنڈ سب ڈویژنوں میں سیفٹی ایس اوپیز پر عمل کیلئے واک
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ہیڈ کوارٹرز کے شعبہ ایچ ایس ای کے افسروں نے پی بی ایس اور مظفرگڑھ سیکنڈ سب ڈویژنوں میں سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سیفٹی واک کی۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ایس ای ون زبیر مصطفی تونیو کی زیرنگرانی سیفٹی انسپکٹرز نے مختلف فیلڈ سائٹس کا معائنہ کیا اور لائن سٹاف کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس دوران 11 کے وی ٹاٹا-I، ٹاٹا-II اور مظفرگڑھ فیڈرز پر بجلی کے پولز اور کنڈکٹرز کی تنصیب و بحالی کے کام کا معائنہ کیا گیا۔ حالیہ تیز آندھی سے متاثرہ پولز کی تبدیلی اور نئے پولز کی تنصیب کا کام جاری تھا جبکہ متاثرہ ٹرانسفارمر کی جگہ 200 کے وی اے ٹرانسفارمر نصب کرنے کا کام بھی جاری پایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments