بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تحت سالانہ کھیلوں کی تقسیمِ انعامات تقریب

بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تحت سالانہ  کھیلوں کی تقسیمِ انعامات تقریب

ملتان (خصوصی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کی تقسیم انعامات کی پروقار تقریب جوبلی ہال میں منعقد ہوئی۔۔۔

تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے کی جبکہ مظفرگڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان اور ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اقبال سراج نے کہا کہ بچے ملک کا روشن مستقبل اور خطے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تعلیم کے ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی بھرپور شرکت اور صلاحیتوں کا اظہار خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک دوروں کے دوران وہ اپنے خطے کے بچوں کی صلاحیتوں اور پوٹینشل کو اجاگر کرتے ہیں۔ خطے میں تعلیم، کھیل اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو یکساں اہمیت دینا ضروری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...