مدارس ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ،ہدایت رحمانی
ملتان (کرائم رپورٹر )اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامعہ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ کے مقابلہ تقریر میں پوزیشن ہولڈر طالب علم محمد طیب کے ۔۔۔
اعزاز میں تقریب حوصلہ افزائی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے جامعہ دارالحدیث محمدیہ کے مدیر التعلیم حافظ عبد الغفار و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی کا کہنا تھا کہ دینی مدراس نے ہمیشہ ملک وقوم کو باصلاحیت افراد مہیا کئے اور ملک وقوم کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا۔ اصل علم قرآن و حدیث کا علم ہے جسکی ترویج اہل مدارس بخوبی کررہے ہیں۔ قیامت تک مدارس سے قال اللہ اور قال الرسولؐ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی۔ طالب علم طیب جیسے نوجوان ہی ملک وقوم کا حقیقی مستقبل ہیں اور ہم انکی آبیاری کرتے رہیں گے ۔ تحریک ختم نبوت میں مدارس کا کلیدی کردار ہے جس پر آج تک مدارس گامزن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments