خاتون پر تشدد ، پولیس کی فوری انکوائری، فریقین میں صلح
معمولی تلخ کلامی ہوئی، فریقین نے باہمی رضامندی سے معاملہ حل کرلیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ کہنہ کی حدود میں بزرگ خاتون پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے معاملے پر ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایت پر پولیس نے فوری انکوائری کی۔ دونوں فریقین کو ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد سیال کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں ان کا مؤقف سنا گیا۔ پولیس کے مطابق انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ بزرگ خاتون رضیہ بی بی اور باقر حسین کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی اور دونوں فریقین بھابھی اور دیور کے رشتے میں ہیں۔ پولیس نے معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے فریقین کا مؤقف سنا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے معاملہ حل کرلیا اور صلح نامے کے ذریعے راضی نامہ ہوگیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون پر تشدد کے حوالے سے چلنے والی خبر میں صداقت نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments