غیر قانونی گیس ری فلنگ کیخلا ف کریک ڈاؤن کا حکم

غیر قانونی گیس ری فلنگ کیخلا ف کریک ڈاؤن کا حکم

حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

ملتا ن (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ایل پی جی ری فلنگ اور گیس پلانٹس کی چیکنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ زہرہ نور سمیت متعلقہ اوگرا اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ، غیر معیاری سلنڈرز کی بھرائی، گیس میں مکسنگ اور حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی ایل پی جی پلانٹ کو حفاظتی قوانین اور مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ضلع بھر میں ایل پی جی پلانٹس کی چیکنگ فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اوگرا، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گیس پلانٹس پر غیر معیاری اور غیر مجاز سلنڈرز کی بھرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تمام ایل پی جی پلانٹس اپنے مجاز سلنڈرز ہی مارکیٹ میں فراہم کرنے کے پابند ہوں گے ۔ دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان کا تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں نشتر روڈ قبرستان میں خصوصی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران قبرستان کی اراضی پر قائم پختہ غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا جبکہ تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ انتظامیہ کی کارروائی کے دوران اہلکاروں نے قبرستان کی اراضی کو تجاوزات سے مکمل پاک کیا اور کرنے کے عمل کو مکمل کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...