بجلی کا بورڈ تبدیل کرتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

بجلی کا بورڈ تبدیل کرتے کرنٹ  لگنے سے نوجوان جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر)بجلی کا بورڈ تبدیل کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بُچ پھاٹک کے قریب نوجوان کو کرنٹ لگنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

موقع پر موجود افراد کے مطابق نوجوان اپنے گھر میں بجلی کا بورڈ تبدیل کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا، جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ سی پی آر بھی کیا۔ بعدازاں اسے تشویشناک حالت میں نشتر ٹو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ مجاہد حسین ولد اللہ وسایا کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...