لائیو سٹاک اہلکار فیلڈ میں فارمرز کو سہولتیں دیں:ڈاکٹر گورسی

لائیو سٹاک اہلکار فیلڈ میں فارمرز  کو سہولتیں دیں:ڈاکٹر گورسی

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک وہاڑی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز، ویٹرنری افسران اور پیراویٹس کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر لائیو سٹاک پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں فیلڈ سروسز اور ویکسینیشن کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا ہر اہلکار فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائے اور فارمرز کو ویکسینیشن و علاج معالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تمام فیلڈ سروسز کا مکمل اور درست ریکارڈ مرتب کرکے محکمانہ پورٹل SPMS-9211 پر بروقت اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بوگس یا جعلی ریکارڈ تیار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...