نواب زادہ نصراللہ خان میرے سیاسی رول ماڈل ،نوید اصغر مکول
مونڈکا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی کونسل کے رکن اور حلقہ پی پی 271 کے امیدوار میاں نوید اصغر مکول نے کہا ہے کہ نواب زادہ نصراللہ خان ان کے سیاسی رول ماڈل ہیں، ان کی سیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے ۔
کوشش ہے کہ مخالفین کی تنقید کا جواب تحمل، خدمت خلق اور مسلسل جدوجہد سے دیا جائے ۔ وہ اپنے ڈیرے پر آنے والے معززین علاقہ سے گفتگو کررہے تھے ۔میاں نوید اصغر مکول نے بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی سیاسی و ذاتی زندگی، اعلیٰ کردار، حسن اخلاق، حسن ظن، تحمل اور بردباری سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواب زادہ نصراللہ خان نے آمریت کے ادوار میں زیر عتاب سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور اقتدار میں آنے والی آمریتوں کے سامنے جمہوری جدوجہد جاری رکھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments