سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ کو میلسی کا اضافی چارج تفویض
میلسی (نامہ نگار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بوریوالا امتیاز خان جوئیہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی اویس اقبال کے تبادلے کے بعد میلسی کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔
اس سے قبل ایس ڈی او میونسپل کمیٹی میلسی آصف رضا کو لک آفٹر کا چارج سونپا گیا تھا۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی اویس اقبال کا تبادلہ بلدیہ لیہ کردیا تھا، جہاں انہوں نے چارج سنبھال لیا۔ ان کے تبادلے کے بعد ایس ڈی او آصف رضا کو لک آفٹر کا چارج دیا گیا، تاہم اب ان کا لک آفٹر چارج ختم کرکے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بوریوالا امتیاز خان جوئیہ کو میلسی کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے ۔ امتیاز خان جوئیہ اس سے قبل بھی میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments