تعمیراتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ،کمشنر
62 کلومیٹر سڑک ساڑھے چار ارب روپے سے تعمیر، جنوری 2027تک ڈیڈ لائن
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے زیر تعمیر ملتان، لودھراں روڈ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے کمشنر کو روڈ کے مختلف سیکشنز، روڈ بیس، تعمیراتی میٹریل اور سٹرکچرز پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر کو بتایا گیا کہ 62 کلومیٹر طویل ملتان، لودھراں روڈ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے ، جس کی تکمیل کی ڈیڈ لائن جنوری 2027 مقرر ہے ۔کمشنر عامر کریم خان نے تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے روڈ کی تعمیر کے ساتھ سٹرکچرز، سروس روڈز اور ڈرینز کا کام بھی متوازی طور پر مکمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments