شاہ رکن عالمؒ کے عرس کی تقریبات شروع، خصوصی انتظامات
ملتان (وقائع نگار خصوصی)حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ دربار شریف پر مختلف ضلعی محکموں کی جانب سے کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، جبکہ صفائی، سکیورٹی، روشنی، پینے کے ٹھنڈے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے دربار شریف کا دورہ کیا اور عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دربار شریف اور عرس کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے تاکہ زائرین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ دوسری جانب پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، جبکہ دربار شریف آنے والے زائرین کی مؤثر اسکریننگ بھی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کے مطابق عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کے قیام و طعام کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ دربار شریف پر روشنی، واش رومز، پینے کے ٹھنڈے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments