میلسی میں عوامی سہولتوں کیلئے ترقیاتی منصوبے جاری
میلسی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے کہا ہے کہ میلسی شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔۔۔۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوں گے اور آئندہ 30 سے 40 سال تک بارش کے پانی کی نکاسی اور سیوریج کے مسائل سے نجات ملنے کی امید ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرا فورس متحرک ہے ۔ شہری ذخیرہ اندوزی، مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیا کی فروخت اور تجاوزات کی نشاندہی کریں، متعلقہ شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments