فالکن کے غیرقانونی شکار کی ویڈیو وائرل، تین اہلکار معطل

فالکن کے غیرقانونی شکار کی ویڈیو وائرل، تین اہلکار معطل

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے تین اہلکاروں کو اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال، بدانتظامی اور ۔۔۔

فالکن کے غیرقانونی شکار سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے پر معطل کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد محکمہ جنگلی حیات کی نگرانی اور محفوظ پرندوں کے تحفظ کے نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں مبینہ طور پر شکاریوں کو محکمہ جنگلی حیات کے افسران کا ڈھول کی تھاپ اور سازوں کے ساتھ استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔جاری اطلاعات کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ڈیرہ غازی خان میں تعینات محمد عامر خان، مظفرگڑھ کے عبدالرحمن لیاقت اور وائلڈ لائف رینجر منظور خان لشاری شامل ہیں۔ سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کے جاری کردہ احکامات کے تحت محمد عامر خان اور عبدالرحمن لیاقت کو پیڈا ایکٹ 2006ء کے سیکشن 6 کے تحت مبینہ نااہلی اور بدانتظامی کی بنیاد پر 90 روز کے لیے معطل کرکے انتظامی محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسروں کی سیاسی ڈیروں پر آمدورفت کی بعض ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی رہی ہیں۔، جن پر سرکاری اہلکاروں کی غیرجانبداری کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...