کنٹینر ڈرائیور دو کروڑ سے زائد مالیت کا سامان خرد برد کرکے فرار
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کنٹینر ڈرائیور دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان خرد برد کرکے کنٹینر قومی شاہراہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔۔۔۔
پولیس نے مالک کی شکایت پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی یاسر فرید نے 13 اکتوبر کو کنٹینر نمبر JY-8595 کے ذریعے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان طارق روڈ کراچی سے اقبال ٹاؤن لاہور بھجوایا تھا۔ کنٹینر 15 اکتوبر کو لاہور پہنچنا تھا، تاہم مقررہ وقت پر نہ پہنچنے اور ڈرائیور کا فون بند ملنے پر تلاش کی گئی تو کنٹینر سردار گڑھ کے قریب ملا، جس کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور سامان غائب تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments