صحافی حاجی حبیب کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ادا
سکندرآباد (نامہ نگار)شجاع آباد کے مقامی صحافی حاجی حبیب کی اہلیہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ہائی سکول والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔۔۔
، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، صحافیوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ ان کے انتقال پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments