مخدوم پور، راجباہ میں ڈوب کر1 شخص جاں بحق
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مخدوم پور کے علاقے سٹیشن جان محمد میں راجباہ میں ڈوب کر 43 سالہ شخص جاں بحق ۔۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے بعد لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments