پولیس نے موٹرسائیکل بند کیا،بزرگ صدمے سے چل بسا
کاغذات نہ ہونے پر تھانہ منتقل، طبیعت بگڑنے پر ہسپتال ریفر لیکن جانبر نہ ہوسکا
وہاڑی(خبر نگارنمائندہ خصوصی)ٹریفک پولیس کی جانب سے مبینہ ناروا سلوک اور موٹر سائیکل بند کیے جانے پر 70 سالہ شہری صدمہ سے دم توڑ گیا وائرل ویڈیو میں بزرگ شہری تھانے کے فرش پر تڑپتا رہا،شہریوں میں شدید تشویش ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھا سٹی کے گیٹ پر موٹر سائیکل مالک کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ فرش پر گر پڑا، جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت ذوالفقار علی ولد عبدالرحمن، رہائشی چک نمبر 178 ای بی، کے نام سے ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے خانیوال چوک میں دوران چیکنگ موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر شہری کو روکا اور مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی منتقل کرکے موٹر سائیکل بند کر دی۔ جہاں صدمے سے شہری کی طبیعت خراب ہوگئی ریسکیو اہلکاروں نے شہری کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال لے گئے ، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ذرائع کے مطابق شہری کو پولیس کے مبینہ ناروا سلوک اورشدید صدمے کے باعث دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments