انجمن تاجران ختم نبوت چوک تا ٹی بی روڈ کے انتخابات کی تیاریاں
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران ختم نبوت چوک تا ٹی بی روڈ کے انتخابات کے سلسلے میں دو گروپوں نے رجسٹریشن کے لئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔۔۔
تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے شاہد ڈوگر جبکہ تاجر امن گروپ کی طرف سے اسلم ڈوگر المعروف چندا صدر کے امیدوار ہیں۔انتخابات کے لئے قائم الیکشن کمیشن کے ارکان حافظ یاسر رحمن، اشفاق سعیدی اور سہیل رضا کے پاس دونوں گروپوں کی جانب سے رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا عمل شفاف، منصفانہ اور پُرامن انداز میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ، جبکہ حتمی فہرست مرتب ہونے کے بعد انتخابی شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments