زکریا یونیورسٹی کے ایم اے ، ایم ایس سی امتحانات کے داخلہ شیڈول کا اعلان

زکریا یونیورسٹی کے ایم اے ، ایم ایس سی  امتحانات کے داخلہ شیڈول کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم اے ، ایم ایس سی حصہ دوم کے سالانہ اور۔۔۔

 کمپوزٹ سسٹم کے تحت دوسرے سالانہ امتحان 2024ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ ، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم 17 نومبر 2026ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق سالانہ سسٹم کے تحت امتحانی فیس 7 ہزار روپے جبکہ کمپوزٹ سسٹم کے لیے 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...