ملتان میں پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 5نومبر سے شروع ہوگا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارسلان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایات کے مطابق ملتان میں انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 5 نومبر 2026ء سے شروع ہوگا۔۔۔
، جس میں کلبوں کی ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ان کرکٹ کلبوں کو شرکت کی اجازت ہوگی جن کی حتمی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ہر سال انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتا ہے ، جس کا مقصد کلب سطح پر کھیل کو فروغ دینا ہے۔اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments