چھوٹی صنعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے ،عبدالوہاب

چھوٹی صنعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے ،عبدالوہاب

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کی سب کمیٹی برائے ایس ایم ایز و انٹرپرینیورشپ کا اجلاس کنوینر عمران ارشد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ملتان ریجن کی۔۔۔

 ڈائریکٹر عمارہ منظور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نائب صدر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان شیخ عبدالوہاب نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں زرعی پیداوار، دستکاری اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔، جن سے فائدہ اٹھانے کے لئے سرکاری اداروں اور کاروباری برادری میں مؤثر رابطہ ضروری ہے ۔کنوینر عمران ارشد شیخ نے کہا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کے لئے سازگار ماحول، مناسب صنعتی زمین، جدید سہولتوں اور حکومتی معاونت کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اشتراک سے مقامی صنعتوں کی توسیع اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے صنعت کاروں کی رہنمائی کے لئے مؤثر سہولت کاری نظام قائم کرنے پر زور دیا۔ڈائریکٹر عمارہ منظور نے بتایا کہ خانیوال اور میاں چنوں کے قریب صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...