جماعت اسلامی جنوبی پنجاب :14 اضلاع میں نئے امراء کی تقرریاں
ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کی مشاورت سے۔۔۔
تنظیمی سیشن 2026ء تا 2028ء کے لئے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع کے امراء کی تقرریوں کی منظوری دے دی۔ نئی تقرریوں کا مقصد تنظیمی استحکام، جماعتی نظم و نسق کو مؤثر بنانا اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید فعال کرنا ہے ۔جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے ناظم استصواب حماد رشید ضیائی کے مطابق نئے تنظیمی سیشن کے لئے ذمہ داران کا انتخاب جماعتی مصالح اور ارکانِ جماعت کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔اعلان کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میں صہیب عمار صدیقی، ملتان صدر میں حافظ محمد اسلم، خانیوال میں معاذ عزیر، وہاڑی میں چودھری طارق محمود اور لودھراں میں ڈاکٹر سید وحید شاہ کو امیر ضلع مقرر کیا گیا ہے ۔اسی طرح سٹی ڈسٹرکٹ بہاولپور میں حسیب مقصود، بہاولپور صدر میں نصراللہ خان ناصر، بہاولنگر میں ارسلان خان خاکوانی، رحیم یار خان میں ڈاکٹر عمر فاروق شیخ، ڈیرہ غازی خان میں میاں عثمان نذیر، مظفرگڑھ میں حافظ احمد محمود، راجن پور میں مظہر حسین آصف، کوٹ ادو میں فرقان آصف بزدار اور لیہ میں عاصم اقبال کو امیر ضلع کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن اور سید ذیشان اختر نے نومنتخب امراء اضلاع کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اخلاص، دیانت داری اور استقامت کے ساتھ ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments