انٹر ڈسٹرکٹ تیکوانڈو چیمپئن شپ، ملتان کی ٹیم فاتح قرار

انٹر ڈسٹرکٹ تیکوانڈو چیمپئن شپ، ملتان کی ٹیم فاتح قرار

خانیوال دوسرے ، وہاڑی تیسرے نمبر پر رہا، مرد و خواتین کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ تیکوانڈو چیمپئن شپ ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس کے ملتان جمنازیم میں منعقد ہوئی۔ ضلع ملتان نے 260 پوائنٹس حاصل کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوآرڈینیشن ملتان شاہد جوئیہ تھے ۔ تقریب میں طارق رشید، مظہر عباس، عطا الرحمٰن خان، عدنان نعیم، محمد حفیظ، عاصم بھٹی، ساجد محمود، نور خان قیصرانی، فاروق لطیف اور ڈاکٹر عدنان مرزا، شاہد لطیف، ناصر حسین اور وقار احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔چیمپئن شپ میں ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں ملتان نے 260، خانیوال نے 143، وہاڑی نے 131 اور لودھراں نے 77 پوائنٹس حاصل کئے ۔ اس طرح خانیوال نے دوسری، وہاڑی نے تیسری اور لودھراں نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمٰن خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتیں نکھار کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...