دو ویٹرنری عطائیوں کے خلاف مقدمات درج
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)محکمہ لائیو اسٹاک نے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سیمن استعمال کرنے کے الزام میں دو مبینہ ویٹرنری عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے ۔۔
۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک عامر سعید خان نے ویٹرنری افسران ڈاکٹر عزیر احمد اور ڈاکٹر ذیشان حیدر کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس دوران خالد اور محمد رمضان کے قبضے سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سیمن اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق غیر معیاری سیمن کے استعمال سے جانوروں کی افزائش اور پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کے علاوہ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی ہے ۔ دونوں افراد کے خلاف پنجاب لائیو اسٹاک بریڈنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments