طالبات کے سکولوں کی سکیورٹی سخت ، موثر نگرانی کے احکامات

طالبات کے سکولوں کی سکیورٹی سخت ، موثر نگرانی کے احکامات

سکول اوقات میں دوطالبات کی پراسرار گمشدگی پر محکمہ تعلیم حکام کے ہنگامی اقدامات

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی اداروں میں طالبات کی سکیورٹی سخت ،سکول کے مرکزی گیٹ سمیت دیگر داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی کا حکم تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گیلے وال ضلع لودھراں سے نویں جماعت کی دو طالبات کے سکول ٹائم کے دوران لاپتا ہونے کے واقعے نے تعلیمی اداروں میں طالبات کی سکیورٹی کے معاملات کو ایک بار پھر اہم بنا دیا ہے ۔ واقعے کے تناظر میں سکول سربراہان اور تدریسی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ طالبات کی حاضری کے نظام اور سکول کے اندر و باہر سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکول آنے والی طالبات کی حاضری باقاعدگی سے اور درست درج کی جائے ، جبکہ غیر حاضر طالبات کو کسی صورت حاضر ظاہر نہ کیا جائے ۔ بریک اور چھٹی کے اوقات میں طالبات کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جائے اور کسی بھی طالبہ کو مجاز اجازت کے بغیر سکول سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سکول کے مرکزی گیٹ سمیت دیگر داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور ہیڈ ٹیچرز و کلاس ٹیچرز طالبات کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ سکول ٹائم کے دوران طالبات کے لاپتا ہونے کے واقعات میں انتظامی غفلت سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان اور اساتذہ کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔تعلیمی حلقوں میں ان ہدایات کو طالبات کے تحفظ کے لئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ، جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں صرف حاضری کا ریکارڈ درست رکھنا کافی نہیں بلکہ طالبات کی آمد، روانگی اور دورانِ تدریس حفاظت کے لئے بھی مؤثر نگرانی کا نظام ہونا چاہیے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...