پیکٹا :نہم اور گیارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس جاری

 پیکٹا :نہم اور گیارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس جاری

پیئرنگ سکیم بھی شامل، سالانہ امتحانات 2027 کے لئے نیا نصاب نافذ

 ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے نہم اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیا سلیبس تعلیمی سیشن 2026-27 اور سالانہ امتحانات 2027 کے لئے مرتب کیا گیا ہے ، جس میں گزشتہ سال کے نصاب پر نظرثانی کے بعد ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس بار سمارٹ سلیبس کے ساتھ پیئرنگ سکیم اور ماڈل پیپرز بھی جاری کئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو امتحانی تیاری، پرچے کے پیٹرن اور اہم سوالات کی تقسیم کے حوالے سے رہنمائی مل سکے ۔ نیا نصاب پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کے سالانہ امتحانات پر لاگو ہوگا۔گیارہویں جماعت کے سمارٹ سلیبس میں اردو کے 22 میں سے 18 اسباق اور انگریزی کے 14 میں سے 10 یونٹس شامل کیے گئے ہیں، جبکہ کیمسٹری کے دو مکمل ابواب خارج کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب نصاب میں تبدیلی کے باعث نہم جماعت کے کمپیوٹر کا سمارٹ سلیبس تاحال جاری نہیں ہو سکا، جبکہ دہم اور بارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس بھی جاری ہونا باقی ہے ۔ پیکٹا حکام کے مطابق نہم جماعت کے کمپیوٹر سمیت دہم اور بارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس 15 سے 20 نومبر کے درمیان جاری کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل گیارہویں جماعت کے کمپیوٹر کا سلیبس بھی 20 نومبر تک جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...