ناقص کھاد،جعلی بیج،زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈائون کا حکم فائلوں میں دفن

ناقص کھاد،جعلی بیج،زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈائون کا حکم فائلوں میں دفن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع سرگودھا میں غیر معیاری کھاد، جعلی زرعی ادویات اور فصلوں کے غیر معیاری بیجوں کی فروخت کا سلسلہ متعلقہ اداروں کی ناک تلے جاری ہے اور ان کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ایکشن نہ ہونے سے ۔۔

پنجاب حکومت کے ایسی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دفتری فائلوں میں دب کر رہے گئے ’ شہر بالخصوص دیہی علاقوں میں درجنوں مقامات پر ڈیلرز نے بڑے بڑے سٹور لے کر ان میں کھاد میں ملاوٹ کر کے دوبارہ گٹوؤں کو بھر کر فروخت کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے ’گزشتہ سال ایسے متعدد گودام پکڑے گئے ، مگر بعدازاں ان سے ساز باز کے باعث مزید پیش رفت نہ ہو سکی ،حساس ادارے نے بھی نشاندہی کی ہے کہ شہرسمیت ضلع کے متعدد علاقوں میں بااثر گروپ اپنے طور پر غیر معیاری زرعی ادویات تیار کر کے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتی چلتی پیکنگ کے ساتھ ساتھ بڑے زرعی فارموں کے ناموں پر زرعی اجناس کے غیر معیاری بیج فروخت کررہے ہیں باعث تشویش امر یہ ہے کہ محکمہ زراعت، ریسرچ سنٹر،پیسٹی سائیڈ سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات ہاتھ ڈالنے کی بجائے ان کی مصنوعات کی تشہیری مہم میں سب سے آگے ہیں، یہ گروہ خود تو کروڑوں روپے ماہانہ اپنی تجوریوں میں بھر رہے ہیں مگر دوسری طرف زمیندار ان اشیاء کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں کمی کے باعث خطیر نقصان اٹھانا پڑ رہاہے ’کاشتکاروں نے حکومت پنجاب سے فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں