بوائلرز کی خریداری میں اضافہ کر دیا گیا

 بوائلرز کی خریداری میں اضافہ کر دیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شہر میں گیس’ لکڑی اور کوئلے سے کام کرنے والے بوائلرز کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

سلانوالی روڈ’ کلکتہ ہاؤس اور دیگر مقامات پر قائم چھوٹے کارخانوں میں ان بوائلروں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے یہاں تیارہونے والے بوائلر شہر کے علاوہ فیصل آباد’ ملتان’ اسلام آباد’ شیخوپورہ’ لاہور’ حافظ آباد سمیت دور دراز اضلاع کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی سپلائی کیے جاتے ہیں،امسال سیزن کاآغاز پر25 سے 40 گیلن کا بوائلر کی قیمت 18سے 25ہزار قیمت مقر ر کی گئی ہے جو گزشتہ سا ل12ہزار روپے تک دستیاب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں