گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی،راہگیر کو لوٹ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران سروسز کالونی کے عبدالواسع کے گھر میں گزشتہ شب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے
،کوڑے کوٹ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ثناء اﷲ سے 37ہزار روپے چھین لئے ،جبکہ دھریمہ کے نجی شادی ہال میں دلہن کی والدہ مسز مشتاق کے پرس سے نامعلوم چور دولاکھ روپے نقدی اور قیمتی زیورات چوری کر لئے ،راجہ اسلم کالونی کے محمد عرفان،58جنوبی کے غلام حسین کی دوکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقدی وغیرہ ،ساہی وال کے محمد اصغر ،حیدر آباد ٹاؤن کے محمد مشتاق، دیووال کے عامر شہزاد کے گھروں،17شمالی کے محمد شعیب کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان،ٹی بی ہسپتال کے باہر سے نثار احمد،منہاج ٹاؤن سے رضوان شہزاد،مقام حیات سے ذیشان احمد کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔