شادی میں ہوائی فائرنگ پر دلہے کا ماموں گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث دلہا کے ماموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی سعید آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے کی گئی ہے ، گرفتار ملزم امانت نے منگل کی شب بسم اللہ چوک پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔پولیس افسر کے مطابق ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔