انورآباد 90جنوبی کے نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں کسی بھی طالب علم کی متوازن شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بچوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور قیادت جیسی صفات بھی پیدا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انورآباد 90جنوبی کے نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ اسپورٹس گالا کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر سرفراز گجرنے کیا اس موقع پر فضل الٰہی نے کہا کہ اس اسپورٹس گالا کا مقصد طلبہ میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو نکھارناہے ۔