آوارہ کتوں سے بچاؤ کیلئے میونسپل کمیٹیز کو فوری اقدامات کاحکم
بھلوال (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب نے آوارہ کتوں کے حملوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام میونسپل کمیٹیز کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکپتن میں آوارہ کتوں کے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری کارروائی اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔ عدالتی احکامات کے مطابق شہروں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے ۔