2منشیات فروش گرفتار 55لٹر شراب برآمد کر لی گئی
موچھ (نمائندہ دنیا)شراب فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ موچھ نے دوران چیکنگ مجید اللہ سے 30 لٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں ثناء اللہ سے 25 لٹر دیسی شراب برآمد کی۔
مزید پڑتال پر گرفتار ملزم مجید اللہ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جس سے دوران تفتیش انکشاف پر پستول 12 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔گرفتار ملزم ثناء اللہ چرس کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری تھا۔دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ موچھ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔