سابقہ رنجش پر اینٹوں سے حملہ، قیمتی گائے کا سینگ ٹوٹ گیا ، شدید زخمی
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی چک نمبر 120جنوبی میں سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے ایک شخص کے ڈیرہ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں قیمتی گائے شدید زخمی ہو گئی جبکہ متاثرہ شخص محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق غلام محی الدین ولد محمد بوٹا کی اپنے گاؤں کے چند افراد سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔ اسی رنجش کی بنیاد پر ملزمان نے اس کے ڈیرہ پر حملہ کیا اور اینٹوں کے پے در پے وار سے گائے کو لہولہان کر دیا، حتیٰ کہ گائے کا سینگ بھی ٹوٹ گیا۔تھانہ سلانوالی پولیس نے غلام محی الدین کی درخواست پر نصرت عباس، مانک اور محمد اکرم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔