2026پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر آئے گا :چودھری ارشد محمود
خوشاب (نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگی حکومت نے انتہائی نامساعد معاشی حالات کے باوجود ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اب ایک نئے عزم کے ساتھ سال 2026 میں داخل ہو رہی ہے اور انشاء اللہ یہ سال پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فتنہ و انتشار پھیلانے والا ٹولہ بے نقاب ہو چکا ہے اور اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے ۔