ڈی سی بھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،تھیلیسیمیا میں مبتلا بچی کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے علی الصبح ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچی کی تمام میڈیکل رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضہ بچی کو تمام تر طبی سہولیات بروقت اور بلا تعطل فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کی بہتر صحت اور جلد صحتیابی کیلئے ایکسٹرا کئیر نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ بچی کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے ۔