مڈھ رانجھا چولہے میں جلانے والی لکڑ ی کی قیمتوں میں اضافہ

مڈھ رانجھا چولہے میں جلانے والی لکڑ ی کی قیمتوں میں اضافہ

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) مڈھ رانجھا چولہے میں جلانے والی لکڑ ی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ،خشک لکڑ ی کی فی من قیمت 1ہزار سے 12سوروپے تک پہنچ گئی۔

مڈھ رانجھا میں چولہے میں جلانے والی لکڑ بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ۔مڈھ رانجھا اورگردونواح کے علاقہ میں سوئی گیس کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث چولہا میں جلانے کیلئے لکڑ ہر گھر کی ضرورت ہے ، موسم سرما میں خشک لکڑ کی مانگ میں بڑھ جانے سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے ۔ 40کلو خشک لکڑکی قیمت1ہزارروپے سے 12 سوروپے تک پہنچ گئی ہے ۔ خشک لکڑ کی قیمت میں اضافہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں