درختوں کی بیجا کٹائی پر پابندی ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
بھلوال (نمائندہ دنیا)حکومت نے ملک بھر میں درختوں کی بیجا کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں، جبکہ محکمہ جنگلات کو ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔