منشیات فروش کو 10سال قید با مشقت کی سزا‘80ہز ار جرمانہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث منشیات فروش ظہور احمد کو دس سال قید با مشقت اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس کے مطابق ظہور احمد کو گزشتہ برس منشیات فروشی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت ملزم اپنے دفاع میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکا۔ ڈی پی او خوشاب نے مقدمے کی مؤثر پیروی پر تفتیشی افسر کو شاباش دی ہے ۔