بھلوال و بھیرہ میں صحت سہولیات میں بڑا اضافہ، بنیادی ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹینڈرز جاری

 بھلوال و بھیرہ میں صحت سہولیات  میں بڑا اضافہ، بنیادی ہیلتھ یونٹس کی  اپ گریڈیشن کیلئے ٹینڈرز جاری

بھلوال (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں چوہدری محمد اکرم آرائیں سابق وائس چیئرمین بلدیہ بھلوال، چوہدری شاہد جٹ ممبر وزیر اعلیٰ پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی اور سینئر رہنما محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ۔۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ اور عوام دوست پالیسیوں کے تحت حلقہ NA-82 / PP-71بھیرہ و بھلوال کی عوام کیلئے ایک اور بڑا تحفہ دیا گیا ہے ۔ فیز ون میں رورل ہیلتھ سینٹر اور متعدد بیسک ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ فیز ٹو میں بیسک ہیلتھ یونٹ سالم، دیووال، 8ایم ایل، 7 این بی، رتوکلا، پرانا بھلوال اور بھوجی کوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں