دھند کا راج،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) مڈھ رانجھا اور گردونوا ح میں دھند کا راج،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
مڈھ رانجھا او رگردونواح میں پیر کی صبح شدید دھند چھاگئی دھند کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے حد نگاہ بھی انتہائی کم ہوکر رہ گئی اور سردی میں بھی اضافہ ہوا۔شدید دھند کی وجہ سے موٹروے بند ہونے کی بناپر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی آمد ورفت میں بھی مشکلا ت کا سامنا رہا۔