کندیاں:دو پتنگ فروش گرفتار، سینکڑوں پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد

کندیاں:دو پتنگ فروش گرفتار، سینکڑوں پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔

تھانہ کندیاں نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جس کے دوران توقیر عباس سے 500 چھوٹی بڑی پتنگیں اور 50 کیمیکل ڈوریں برآمد کی گئیں۔ دوسری کارروائی میں محمد شہادت سے 50 پتنگیں اور 10کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پتنگیں اور کیمیکل ڈور پشاور سے منگوا کر شہباز خیل مارکیٹ میں ذخیرہ کی گئی تھیں، جنہیں کندیاں کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں