والدین اولاد کیلئے ا ﷲ کی عظیم نعمت ہوتے ہیں،پیر ابوبکر شاہ ہاشمی

 والدین اولاد کیلئے ا ﷲ کی عظیم  نعمت ہوتے ہیں،پیر ابوبکر شاہ ہاشمی

شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائند ہ دنیا)والدین اولاد کے لیے ا ﷲ کی عظیم نعمت ہوتے ہیں جن کی خدمت کرنے کا حکم ا ﷲ اور اس کے رسول ؐ نے دیا ہے۔

جو اولاد زندگی میں ان کی خدمت اور وفات کے بعد مغفرت کی دعائیں کرتی اور کرواتی ہے وہ اﷲکے اس حکم کی تعمیل کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار لیتی ہے ، یہ بات پیر ابوبکر شاہ ہاشمی نے معروف تاجر صدر انجمن تاجران سابق ناظم یو سی شاہپور سٹی محمد فرید انصاری کے بھائی غلام غوث کی ایصالِ ثواب کی محفل شاہپورمیں خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک سردار عاصم شیر میکن ، سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ، زاہد حسین عطاری سمیت دیگر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں