بیٹی کے اغواء اور زیادتی کا جھوٹا مقدمہ،ماں پر مقدمہ
نسرین نے عرفان وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا،عدالت میں منحرفملزم بری ، خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیٹی کے اغواء اور زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر ماں قانون کی زد میں آ گئی ، بتا یا جاتا ہے کہ 53جنوبی کی رہائشی نسرین بی بی نے جنوری 2024میں اپنی بیٹی کے اغواء اور اسے زیادتی کے الزام میں عرفان و دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ،جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تاہم خاتون اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہو گئی جس پر ملزمان بری ہو گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پولیس اور عدالت کا وقت اور وسائل ضائع کرنے کیلئے درج کروا یا گیا جس پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔