بلدیاتی نظام : میونسپل کمیٹیز 6 سے بڑھ کر 15 ہوجائینگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نئے بلدیاتی نظام کے تحت سمیت میونسپل کمیٹی کی تعداد دو گنا سے بھی زیادہ ہو جائے گی ضلع سرگودھا میں چھ میونسپل کمیٹی ہیں۔۔۔
جن میں میونسپل کمیٹی ساہیوال سلانوالی شاہپور بھلوال بھیرہ اور کوٹمومن ہیں بلدیاتی نظام میں تعداد 15ہو جائیگی۔ نئی بننے والی میونسپل کمیٹی میں پھلروان، میانی ،جھاوریاں ،شاہپور ،سٹی بھاگٹانوالہ ، بھابڑا ،چک46اڈا ،دھریمہ اور گروہی شامل ہے۔ نئے بلدیاتی نظام میں پچیس ہزار سے آبادی والے علاقے کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دو ٹاؤن کارپوریشن بنائے جارہے ہیں۔