نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے شیڈول جاری ،تجاویز طلب

نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے شیڈول جاری ،تجاویز طلب

6جنوری کے بعد درخواستوں ناقابل قبول،24جنوری کو فہرستیں آویزاں

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) حکومت پنجاب نے نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلہ میں شیڈول جاری کر دیا ، میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی ، ٹاون کمیٹی ، یونین کونسلوں کی ابادی کے مطابق نئی حد بندیاں طے کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کو انچارج بنایا گیا ہے ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور لوکل گورنمنٹ کے ادارے تحصیل سطح پر حد بندیوں کی نگرانی کریں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائر وسیم نے حد بندیوں کے سلسلہ میں شہریوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں  ڈپٹی کمشنر سرگودہا جبکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں چھ جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں