ایس پی انوسٹی گیشن کے ریڈر سب انسپکٹر ملک محمد اعجاز اعوان ریٹائر ہو گئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ایس پی انوسٹی گیشن کے ریڈر سب انسپکٹر ملک محمد اعجاز اعوان اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔۔۔
ان کے اعزاز میں ایس پی آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سعد اﷲ خان اور ملک اظہرا عوان ایس ایچ او تھانہ خوشاب اور ان کے صاحبزادے ملک کامران اعوان ریڈر ڈی ایس پی سرکل سمیت پولیس کے دیگر افسران شریک تھے ۔ تقریب میں سب انسپکٹر ملک اعجاز اعوان کی خدنمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا انہیں تحائف دیئے گئے ،نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا گیا۔