بھیرہ: غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان
بھیرہ(نامہ نگار)تھانہ بھیرہ کی جانب سے عوام کے لیے جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی، شراب نوشی اور۔۔۔
کسی بھی قسم کی بلاجواز یا غیر قانونی سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہدایت نامے میں کرایہ پر مکانات دینے والے مالکان اور ہوٹل و سرائے کے منتظمین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور مسافروں کا مکمل اور درست ریکارڈ رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مالکان اور منتظمین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔