دائود خیل کا سیوریج سسٹم ناکارہ، واٹر سپلائی بند، عوام خوار

دائود خیل کا سیوریج سسٹم ناکارہ، واٹر سپلائی بند، عوام خوار

گٹروں کے ڈھکن غائب ، سینٹری ورکر کم ہیں کاغذوں میں درجنوں موجود میونسپل کمیٹی میں دو سکر مشین و دیگر مشینری کھڑی خراب ہو رہی ہے

داؤدخیل(نما ئندہ دنیا )دائودخیل شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ،میونسپل کمیٹی میں دو سکر مشین و دیگر مشینری کھڑی خراب ہو رہی ہے ، داؤدخیل کے محلہ جات شریف خیل۔بہرام خیل غربی۔محلہ سالار۔علاول خیل۔نئی وانڈھی میں سیوریج لائنیں بند، گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں، سینٹری ورکر کم ہیں لیکن کاغذوں میں درجنوں سینٹری ورکر شو کر کے لاکھوں کا ٹیکہ حکومت کو لگایا جاتا ہے اس وقت سیوریج کی لائینوں کی بندش سے عوام خوارہو رہی ہے ،میونسپل کمیٹی کے اکائونٹ میں ماہانہ لاکھوں روپے آ رہے ہیں پچھلے چار سالوں سے داودخیل شہر پر ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا،واٹر سپلائی،سٹریٹ لائٹ بند پڑی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں