ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، فارمیسز کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، فارمیسز کا معائنہ

ڈاکٹر ،نرسز، سٹاف کی حاضری چیک،خالی اسامیوں بارے تفصیلات طلبمریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم میڈیسن کا جائزہ لیا ،تعاون کی یقین دہانی

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گذشتہ شب ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان ،ڈاکٹر حافظ محمد یونس، ڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھا ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان اور ڈاکٹر حافظ محمد یونس نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنرخوشاب نے دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ گائنی وارڈ، ٹراما سنٹردیگر شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس ٹو خوشاب کی میڈیسن فارمیسی کابھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کی فارمیسیز کا معائنہ کیا ، مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم میڈیسن کا جائزہ لیا، ڈاکٹر اورنرسز، سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور خالی اسامیوں کے بارے تفصیلات طلب کیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیوخوشاب کیمپس ٹو ایمر جنسی ،گائنی وارڈزودیگر شعبہ جات میں زیادہ یوز اور استعمال ہونے والی میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں